Translation of Surah Al-Mutaffifeen in Urdu

Surah Al-Mutaffifeen

Surah Al-Mutaffifeen (المُطَفِّفِين), known as "The Defrauding" in English, holds a special place as the Meccan (Makki) Surah of the Quran. Found in 30 Para / Chapter, this Surah, like others, conveys profound spiritual and moral teachings. It serves as a guiding light for believers, offering insights and wisdom in its verses. Translated into Urdu for wider understanding, Surah Al-Mutaffifeen (المُطَفِّفِين) is a testament to the Quran's timeless relevance and guidance.

Para / Chapter 30
Surah Name Al-Mutaffifeen (المُطَفِّفِين)
Meaning The Defrauding
Classification Meccan (Makki)
Total Ayahs 36
Translation Urdu
Al-Mutaffifeen
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

﴿۱﴾ ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے
﴿۲﴾ جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں
﴿۳﴾ اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں
﴿۴﴾ کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے
﴿۵﴾ (یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں
﴿۶﴾ جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے
﴿۷﴾ سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں
﴿۸﴾ اور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟
﴿۹﴾ ایک دفتر ہے لکھا ہوا
﴿۱۰﴾ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
﴿۱۱﴾ (یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں
﴿۱۲﴾ اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے
﴿۱۳﴾ جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں
﴿۱۴﴾ دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے
﴿۱۵﴾ بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے
﴿۱۶﴾ پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے
﴿۱۷﴾ پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے
﴿۱۸﴾ (یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں
﴿۱۹﴾ اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟
﴿۲۰﴾ ایک دفتر ہے لکھا ہوا
﴿۲۱﴾ جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں
﴿۲۲﴾ بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے
﴿۲۳﴾ تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے
﴿۲۴﴾ تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے
﴿۲۵﴾ ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی
﴿۲۶﴾ جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں
﴿۲۷﴾ اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی
﴿۲۸﴾ وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے
﴿۲۹﴾ جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے
﴿۳۰﴾ اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے
﴿۳۱﴾ اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے
﴿۳۲﴾ اور جب ان( مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں
﴿۳۳﴾ حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
﴿۳۴﴾ تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے
﴿۳۵﴾ (اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے
﴿۳۶﴾ تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا )بدلہ مل گیا
1

Listen Surah Al-Mutaffifeen (المُطَفِّفِين) with Urdu

Surah Name (Surah Language)
Audio
0:00 / 0:00

Surah Al-Mutaffifeen (المُطَفِّفِين), often referred to as "The Defrauding" in English, is a beacon of spiritual guidance. Positioned in the 30 Para / Chapter chapter of the Holy Quran, it exemplifies the deep-rooted wisdom and the divine message that the Quran carries. As a Meccan (Makki) Surah, it brings forth lessons from the era when it was revealed, resonating with timeless teachings and universal truths.

The significance of Surah Al-Mutaffifeen (المُطَفِّفِين) is not just limited to its place in the Quran but also in the daily lives of the believers. It's often recited in prayers, sought for solace, and turned to for enlightenment. Its verses encapsulate a world of knowledge and moral directives, guiding believers on a righteous path.

With translations available in Urdu and many other languages, its reach has expanded beyond the Arabic-speaking world, offering everyone a chance to understand and reflect upon its teachings. Every verse of Surah Al-Mutaffifeen (المُطَفِّفِين) invites contemplation, pushing for a deeper understanding of faith and the grand scheme of existence.

No matter how many times one delves into this Surah, there’s always a fresh perspective waiting to be discovered, a testament to the Quran's endless depth and its role as a perennial guide for humanity.